سندھ حکومت میں شمولیت ایم کیو ایم کا 20 جون کو ریفرنڈم کرانے کا اعلان

ریفرنڈم میں ملک بھر کے عوام سندھ حکومت میں شمولیت کے حوالے سے رائے لی جائے گی، ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی


ویب ڈیسک June 18, 2013
ریفرنڈم میں ملک بھر کے عوام سندھ حکومت میں شمولیت کے حوالے سے رائے لی جائے گی، ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی۔ فوٹو: فائل

متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے سندھ حکومت میں شمولیت کے سلسلے میں پیپلز پارٹی کی دعوت پر کارکنوں کی رائے جاننے کے لئے 20 جون کو ملک گیر سطح پر ریفرنڈم کرانے کا اعلان کیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کی ہدایت پر رابطہ کمیٹی نے 20 جون بروز جمعرات ملک بھر میں سندھ حکومت میں شمولیت کے حوالے سے ریفرنڈم کرانے کا اعلان کیا ہے۔ ریفرنڈم صبح نو بجے سے شام پانچ بچے تک جاری رہے گا جس میں ارکان پارلیمنٹ ، رابطہ کمیٹی کے ارکان ، مختلف شعبہ جات کے ذمہ داران اور کارکن حصہ لیں گے، ریفرنڈم کا اہتمام مختلف سیکٹر اور زونل دفاتر میں خصوصی کیمپس لگا کر کیا جائے گا۔ ووٹوں کی گنتی کا عمل مکمل ہونے پر اسی رات نتائج کا اعلان کردیا جائے گا۔

واضح رہے کہ پیپلز پارٹی نے اتوار کے روز ایم کیو ایم کو سندھ حکومت میں شمولیت کی باضابطہ دعوت دی تھی جس پر الطاف حسین نے گزشتہ روز کارکنان کی رائے لینے کے بعد رابطہ کمیٹی کو ملک گیر سطح پر ریفرنڈم کرانے کی ہدایت کی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں