وزیراعظم کو قائم مقام چیرمین پی سی بی کی تقرری کیلئے 3 نام بھجوا دیئے گئے

وزیراعظم کو بجھوائے گئے ناموں میں ماجد خان، چشتی مجاہد اورممتاز حیدر رضوی کے نام شامل ہیں

اسلام آباد ہائی کورٹ نے 3 ہفتے قبل ذکاء اشرف کو کام سے روک دیا تھا۔ فوٹو: فائل

وزارت بین الصوبائی رابطہ نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے قائم مقام چیرمین کے لئے وزیر اعظم نواز شریف کو 3 نام بھجوا دیئے ہیں۔


وزارت بین الصوبائی رابطہ نے سابق ٹیسٹ کپتان ماجد خان ، کرکٹ کمنٹیٹر چشتی مجاہد اور ایف بی آر کے سابق چیرمین اور فرسٹ کلاس کرکٹر ممتاز حیدر رضوی کے نام وزیراعظم کو بھجوا ئے ہیں ۔ ممتاز حیدر ورلڈ کپ 1987 میں کراچی کے میچوں میں آرگنائزنگ کمیٹی کے سربراہ رہ چکے ہیں، بورڈ کے نئے آئین کے مطابق پی سی بی گورننگ بورڈ سے ہی کسی رکن کو چیرمین مقرر کیا جا سکتا ہے۔

واضح رہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے 3 ہفتے قبل چیرمین پی سی بی ذکا اشرف کونوٹس جاری کرتے ہوئے انہیں اپنی ذمہ داریاں ادا کرنے سے روک دیا تھا۔ جسٹس شوکت عزیزصدیقی کا کہنا تھا کہ ایسا لگتا ہے کہ چیرمین پی سی بی کی تقرری میں قواعدوضوابط کا خیال نہیں رکھا گیا،عدالت نے بورڈ کے وکیل کی 23 جون کو لندن میں آئی سی سی کی سالانہ کانفرنس میں ذکا اشرف کو پاکستان کی نمائندگی کی اجازت دینے کے حوالے سے درخواست مسترد کرتے ہوئے ان کی جگہ عبوری چیرمین مقرر کرنے کی ہدایت کی تھی۔
Load Next Story