پاکستان کا اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں امریکی ڈرون حملوں پرتشویش کا اظہار

ڈرون حملے ناصرف پاکستان کی خودمختاری کے خلاف ہیں بلکہ ان سے متاثرہ علاقوں میں شدت پسندی کو ہوا ملتی ہے، مسعود خان

ڈرون حملوں سے شدت پسندی میں اضافہ ہورہا ہے اس لئے اس معاملے پر جامع مذاکرات کی ضرورت ہے، پاکستان فوٹو: فائل

ISLAMABAD:
پاکستان نے اقوا م متحدہ کی سلامتی کونسل میں امریکی ڈرو حملوں پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے انہیں شدت پسندی میں اضافے کی وجہ سے قرار دیا ہے۔


اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب مسعود خان نے سلامتی کونسل میں خطاب کے دوران کہا کہ امریکا کی جانب سے کئے جانے والے ڈرون حملوں میں بچوں اور خواتین سمیت بڑی تعددا میں بے گناہ افراد مارے جاتے ہیں،یہ حملے ناصرف پاکستان کی خودمختاری کے خلاف ہیں بلکہ ان سے متاثرہ علاقوں میں شدت پسندی کو ہوا ملتی ہے اور انتقامی کارروائیوں کا خطرہ بھی رہتا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ڈرون حملوں سے شدت پسندی میں اضافہ ہورہا ہے اس لئے اس معاملے پر جامع مذاکرات کی ضرورت ہے۔

واضح رہے کہ وزیراعظم کے مشیر برائے امور خارجہ سرتاج عزیز کے مطابق 2010 میں امریکا نے پاکستان میں 115، 2011 میں 62، 2012 میں 14 جبکہ رواں برس اب تک 13 ڈرون حملے کرچکا ہے۔

Recommended Stories

Load Next Story