خاتون ایتھلیٹ نے ٹانگ ٹوٹنے کے باوجود رینگتے ہوئے ریس مکمل کرلی

میں فیصلہ نہیں کرپا رہا تھا کہ ایتھلیٹ کو روکوں یا نہیں، ہیڈ جج


Sports Desk October 30, 2018
میں فیصلہ نہیں کرپا رہا تھا کہ ایتھلیٹ کو روکوں یا نہیں، ہیڈ جج۔ فوٹو: سوشل میڈیا

جاپانی ریلے میراتھن میں ایک نوجوان ایتھلیٹ رائی آئیڈا نے ٹانگ ٹوٹنے کے باوجود گھٹنوں کے بل رینگتے ہوئے اپنی ریس مکمل کرلی۔

19 سالہ رائی آئیڈا فنشنگ لائن سے 200 میٹر کی دوری پر تھیں کہ ان کی ٹانگ ٹوٹ گئی مگر انھوں نے ہمت نہیں ہاری اور ہاتھوں اور گھٹنوں کے بل رینگتے ہوئے فنش لائن عبور کی۔

رینگنے کی وجہ سے رائی آئیڈا کے ہاتھ اور گھٹنے زخمی ہوگئے اور پیچھے خون کی لائن بنتی چلی گئی مگر وہ رکی نہیں، ساتھیوں نے آنسوؤں کے ساتھ ان کا فنشنگ لائن پر استقبال کیا اور فوری طور پر مقامی اسپتال لے گئے۔

ہیڈ جج کا بعد ازاں کہنا تھا کہ میں فیصلہ نہیں کرپا رہا تھا کہ ایتھلیٹ کو روکوں یا نہیں، پھر میں نے ان کو اپنا مقصد حاصل کرنے دیا کیونکہ وہ لائن کے قریب پہنچ چکی تھیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں