قطر میں افغان طالبان کے سیاسی دفتر کھولنے کا مقصد مذاکراتی عمل کو شروع کرنا ہے امریکا

دفتر کھولنے کا مقصد طالبان اور دنیا کے ساتھ امن مذاکرات کے عمل کو آگے بڑھانا ہے،ترجمان افغان طالبان

افغانستان کی اعلی امن کونسل کا وفد طالبان سے مذاکرات کے لئے جلد قطر جائے گا، افغان صدر فوٹو: فائل

ISLAMABAD:
امریکا نے افغان طالبان کی جانب سے قطر ميں اپنا سیاسی دفتر کھولنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ اس کا مقصد طالبان کا دنیا کے ساتھ باضابطہ مذاکرات کا عمل شروع کرنا ہے۔


غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق امریکی حکام کا کہنا ہے کہ مذاکرات کے دوران طالبان پر پرتشدد کارروائیاں روکنے، القاعدہ سے تعلقات ختم کرنے اور افغان آئین تسلیم کرنے کے حوالے سے دباؤ ڈالا جائے گا، مذاکرات میں امریکی فوجیوں کی رہائی اور دیگرقیدیوں کے تبادلے کا ایجنڈا بھی شامل ہو سکتا ہے۔ دوسری جانب قطر نے دارالحکومت دوحا میں افغان طالبان کے سیاسی دفتر کے کھلنے کی تصدیق کی ہے اور کہا ہے کہ امریکی حکومت اور طالبان کے درمیان مذاکرات کا عمل آئندہ ہفتے سے شروع ہو گا۔

افغان طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے بھی ایک غیر ملکی خبر ایجنسی سے بات کرتے ہوئے دوحا میں اپنا سیاسی دفتر کھولنے کی تصدیق کی اور کہا کہ اس کا مقصد طالبان اور دنیا کے ساتھ مذاکرات کے عمل کو آگے بڑھانا ہے جب کہ افغانستان کے صدرحامد کرزئی کا کہنا ہے کہ وہ بہت جلد افغان امن کونسل کا اعلی سطح کا ایک وفد طالبان سے مذاکرات کے لیے قطر بھیجیں گے۔
Load Next Story