کیپٹو پاور کو گیس معطلی ٹیکسٹائل برآمدات خطرے سے دوچار

فیصلہ موسم سرما میں گیس کی پیداوار میں کمی اور طلب بڑھنے کے باعث کیا گیا، ذرائع


Ehtisham Mufti October 30, 2018
اقدام حکومتی پالیسی سے متصادم، بیرون ملک ساکھ متاثر، نئے آرڈر ملنا رک جائیں گے، ایکسپورٹرز۔ فوٹو: رائٹرز/فائل

مقامی گیس ڈسٹری بیوشن کمپنی کی جانب سے موسم سرما کے3 ماہ کیلیے اپنے کیپٹیو پاور کسٹمرز کو گیس کی ترسیل روکنے کے فیصلے سے مقامی ٹیکسٹائل سیکٹر کی برآمدی سرگرمیاں معطل ہونے کے خطرات پیدا ہوگئے ہیں۔

ذرائع نے ایکسپریس کو بتایا کہ مقامی گیس ڈسٹری بیوشن کمپنی نے اپنے کیپٹیو پاور کسٹمرز کو بھیجے خط میں یہ موقف اختیار کیا ہے کہ ملک میں قدرتی گیس کی پیداوار میں بڑھتی ہوئی قلت اور موسم سرمامیں سردی کی شدت بڑھتے ہی گھریلو صارفین کی جانب سے گیس کی طلب میں نمایاں اضافہ ہوجاتا ہے۔ لہذا اس بڑھتی ہوئی کے تناظر میں کمپنی نے اپنے کیپٹیوپاور کسٹمرز کے کنکشنز یکم دسمبر 2018 سے 28 فروری 2019 تک منقطع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔