گندم کی بوری 100 روپے مہنگی ہوگئی

اوپن مارکیٹ میں گندم کی قیمت بڑھنے کے بعد آٹے کی قیمتوں میں اضافے کا خطرہ پیدا ہوگیا ہے۔


Staff Reporter October 30, 2018
اوپن مارکیٹ میں گندم کی قیمت بڑھنے کے بعد آٹے کی قیمتوں میں اضافے کا خطرہ پیدا ہوگیا ہے۔ فوٹو: فائل

ISLAMABAD: اوپن مارکیٹ میں پیر کو گندم کی فی بوری کی قیمت میں 100 روپے کا اضافہ کر دیا گیا ہے جس کے نتیجے میں فی بوری گندم کی قیمت بڑھ کر 3459 روپے ہوگئی ہے۔

پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن کے چیئرمین جاوید یوسف نے ایکسپریس کو بتایا کہ پنجاب حکومت نے ڈیڑھ ماہ قبل ہی گندم کی سرکاری قیمت 3259 روپے مقررکردی تھی لیکن سندھ حکومت کی جانب سے تاحال گندم کی سرکاری قیمت کا تعین نہیں کیا گیا ہے۔

اوپن مارکیٹ میں گندم کی قیمت بڑھنے کے بعد آٹے کی قیمتوں میں اضافے کا خطرہ پیدا ہوگیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں