عراق کے دارالحکومت بغداد میں 2 خودکش حملے 31 افراد ہلاک متعدد زخمی
دونوں دھماکوں میں خود کش حملہ آووروں نے ایک فرقے کی عبادت گاہ کو نشانہ بنایا، غیرملکی خبر ایجنسی
عراق کےدارالحکومت میں 2 خودکش حملوں کے نتیجے میں 31 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق دونوں دھماکوں میں خود کش حملہ آوروں نے ایک فرقے کی عبادت گاہ کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں 31 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے، ہلاک اور زخمی ہونے والوں میں امام الصادق یونیورسٹی کے کئی طالب علم بھی شامل ہیں جو کہ امتحانات کے دوران وقفے میں نماز کی ادائیگی کے لیے سینٹر میں موجود تھے،ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر لاشوں اورزخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا جہاں بعض زخمیوں کی حالت تشویش ناک بتائی جارہی ہے،ابتدائی طور پر کسی بھی گروپ نے حملوں کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔
واضح رہے کہ گزشتہ 2 ماہ کے دوران عراق میں فرقہ وارانہ اور پرتشدد کارروائیوں میں خاصی تیزی آئی ہے اور اب تک ایک ہزار سے زائد افراد دہشت گردی کا نشانہ بن چکے ہیں۔