راولپنڈی میں اے این ایف کی کارروائی کےدوران 4 کلو چرس برآمد 2 ملزمان گرفتار

چرس گاڑی کے فیول ٹینک میں چھپائی گئی تھی، اے این ایف


ویب ڈیسک October 30, 2018
گرفتارملزمان کا تعلق پشاورسے ہے، اے این ایف: فوٹو: فائل

ایکسپریس ہائی وے پر اے این ایف کی جانب سے کارروائی میں 4 کلو چرس برآمد کرلی گئی۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق راولپنڈی میں ایکسپریس ہائی وے پر کھنہ پل کے قریب اے این ایف (اینٹی نارکوٹکس فورس) کی جانب سے کارروائی کی گئی جس کے نتیجے میں گاڑی سے 4 کلو چرس بر آمد کرلی گئی جب کہ 2 ملزمان بھی گرفتارکرلیے گئے ہیں۔

اے این ایف حکام کا کہنا ہے کہ چرس گاڑی کے فیول ٹینک میں چھپائی گئی تھی اورگرفتار ملزمان کی شناخت تحسین اللہ اور بلال کے نام سے ہوئی ہے جن کا تعلق پشاورسے ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔