چارسدہ میں بیٹے کی فائرنگ سے ماں سمیت 4 افراد جاں بحق

جاں بحق ہونے والوں میں مقامی صحافی احسان شیرپاؤ بھی شامل ہیں۔


ویب ڈیسک October 30, 2018
جاں بحق ہونے والوں میں مقامی صحافی احسان شیرپاؤ بھی شامل ہیں۔ فوٹو: اسکرین گریپ

تالا شاہ تنگی میں گھریلو تنازعہ پر بیٹے نے فائرنگ کرکے ماں سمیت 4 افراد کو قتل کردیا۔

پولیس کے مطابق پشاور میں چارسدہ کے علاقے تالا شاہ تنگی میں گھریلو تنازعہ پر جرگہ کے دوران فائرنگ ہوئی جس کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں جن میں ایک مقامی صحافی احسان شیرپاؤ بھی شامل ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ بیٹے نے فائرنگ کرکے ماں، بھاوج، بھتیجے اور چچازاد کو قتل کیا جب کہ ملزم آصف جمال واردات کے بعد فرار ہو گیا، ملزم نے اپنی بیوی کو بھی قتل کیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں