سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ نے جی ایس ٹی میں اضافے کو مسترد کردیا

قائمہ کمیٹی نے تعلیمی اداروں پر سالانہ 2 لاكھ ٹیكس عائد كرنے كی تجویز كی منظوری دے دی۔

كمیٹی نے حج اور عمرہ ٹورز آپریٹرز سے ٹیكس وصولی كی تجویز بھی منظور کی۔ فوٹو: اے پی پی

سینیٹ كی قائمہ كمیٹی برائے خزانہ نے بجٹ میں جنرل سیلز ٹیكس میں اضافے کو مسترد كرتے ہوئے بڑے زمینداروں پر ٹیكس لگانے كی تجویز منظور كرلی ہے۔


سینٹ كی قائمہ كمیٹی برائے خزانہ كا اجلاس سینیٹر نسرین جلیل كی صدارت میں ہوا جس میں كمیٹی كے اركان نے متفقہ طور پر جی ایس ٹی میں کئے گئے حالیہ اضافے کو یکسر طور پر مسترد کردیا۔ اس موقع پر سیكرٹری خزانہ وقار مسعود نے اجلاس کو بتایا كہ غیر رجسٹرڈ پیٹرول پمپوں پر لگایا گیا 2 فیصد اضافی ٹیكس ختم كردیا گیا ہے اور پمپ مالکان كو رجسٹریشن كے لئے 2 ہفتوں كی مہلت دے دی گئی ہے۔

اجلاس میں قائمہ كمیٹی نے 5 لاكھ روپے سالانہ آمدن پر انكم ٹیكس میں چھوٹ جبکہ حج اور عمرہ ٹورز آپریٹرز سے ٹیكس وصول کرنے اور بجلی کے غیر رجسٹرڈ تجارتی اور صنعتی صارفین پر 5 فیصد ٹیكس كی سفارش کی بھی منظوری دے دی۔
Load Next Story