لارڈزٹیسٹانگلش بیٹنگ بھی لڑکھڑا کر سنبھل گئی

بیئراسٹو اور بیل کی نصف سنچریاں، 124کی شراکت، ٹیم نے 5وکٹ پر 208 رنز بنالیے۔


Sports Desk August 18, 2012
لندن:لارڈز ٹیسٹ کے دوسرے روز انگلش بیٹسمین جونی بیئراسٹو کٹ شاٹ کھیل رہے ہیں، عقب میں جنوبی افریقی وکٹ کیپر ابراہم ڈی ویلیئرز مستعد (فوٹو: ایکسپریس)

KARACHI: لارڈز ٹیسٹ میں جنوبی افریقہ کے بعد انگلش بیٹنگ بھی لڑکھڑا کر سنبھل گئی، پروٹیز کی طرح54 پر 4وکٹیںکھونے کے بعد جوناتھن بیئراسٹو اور ای ین بیل نے پانچویں وکٹ کیلیے 124کی شراکت سے ٹیم کو سنبھالا دے دیا، بیل 58رنز بناکر میدان بدر ہوئے جبکہ بیئر اسٹو 72 پر ناقابل شکست ہیں، انھوں نے میٹ پرائر (22 ناٹ آئوٹ ) کے ہمراہ چھٹی وکٹ کے لیے بھی 30 رنز جوڑے، دوسرے دن کے اختتام پر میزبان ٹیم نے5وکٹ پر 208 رنز بنالیے۔

اسے مہمان سائیڈکا حساب چکتا کرنے کیلیے مزید 101رنز درکار ہیں، ڈیل اسٹین اور مورن مورکل نے 2،2وکٹیں لیں،اس سے قبل 7وکٹ پر262 رنز سے پہلی نامکمل اننگز شروع کرنے والی جنوبی افریقی ٹیم309رنز بناکر آئوٹ ہوگئی، ورنون فلینڈر نے کیریئر کی پہلی ٹیسٹ ففٹی بنائی، انھوں نے اور پال ڈومنی نے61،61رنز اسکور کیے، گذشتہ شب 46 پر ناٹ آئوٹ فلینڈر نے لوئر آرڈر بیٹسمینوں کے ساتھ قیمتی شراکتیں بنائیں، اس سے قبل ٹیسٹ میں ان کا بہترین انفرادی اسکور 29رنز تھا جو مارچ میں ویلنگٹن کے مقام پرنیوزی لینڈ کیخلاف بنایا تھا۔

وہ پروٹیز کے آئوٹ ہونے والے آخری پلیئر ثابت ہوئے، ڈیل اسٹین 26 اور مورن مورکل 25رنز بناکر میدان بدر ہوئے جبکہ عمران طاہر 2 پر ناٹ آئوٹ رہے، انگلش پیسر اسٹیون فن نے 75رنز کے عوض 4وکٹیں لیں جبکہ جیمز اینڈرسن نے 76رنز دے کر3 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں