
ایکسپریس نیوز کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں کویتی وفد کے پرس چوری ہونے کے بعد اب ہنگری کے سفارت کار کی اہلیہ کا موبائل چوری ہونے کا واقعہ سامنے آیا ہے، ہنگری کے سفارت کار کی اہلیہ کا موبائل اسلام آباد کے فائیو سٹار ہوٹل سے چوری ہوا ۔
تھانہ سیکریٹریٹ نے غیر ملکی سفیر کی اہلیہ مسز ایمائلہ صلیبو کی درخواست پر چوری کا مقدمہ درج کرلیا، اپنے بیان میں سفیر کی اہلیہ کا کہنا تھا کہ ایک تقریب کے دوران موبائل فون ٹیبل پر رکھ کر واش روم گئی اورجب واپس آئی تو موبائل غائب تھا۔
اس خبر کو بھی پڑھیں؛ کویتی وفد کا بیگ چرانے والا افسر معطل
واضح رہے اس سے قبل اسلام آباد میں ہی ایک اجلاس کے دوران کویتی وفد کے سربراہ کا بیگ چرانے پر افسر کو معطل کیا گیا تھا۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔