اسلام آباد میں ہنگری کے سفارت کارکی اہلیہ کا موبائل چوری

سفیر کی اہلیہ کی درخواست پر تھانہ سیکریٹریٹ نے چوری کا مقدمہ درج کرلیا۔


ویب ڈیسک October 30, 2018
سفیر کی اہلیہ کی درخواست پر تھانہ سیکریٹریٹ نے چوری کا مقدمہ درج کرلیا۔

ہنگری کے سفارت کار کی اہلیہ کا موبائل اسلام آباد کے فائیو سٹار ہوٹل سے چوری ہوگیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں کویتی وفد کے پرس چوری ہونے کے بعد اب ہنگری کے سفارت کار کی اہلیہ کا موبائل چوری ہونے کا واقعہ سامنے آیا ہے، ہنگری کے سفارت کار کی اہلیہ کا موبائل اسلام آباد کے فائیو سٹار ہوٹل سے چوری ہوا ۔

تھانہ سیکریٹریٹ نے غیر ملکی سفیر کی اہلیہ مسز ایمائلہ صلیبو کی درخواست پر چوری کا مقدمہ درج کرلیا، اپنے بیان میں سفیر کی اہلیہ کا کہنا تھا کہ ایک تقریب کے دوران موبائل فون ٹیبل پر رکھ کر واش روم گئی اورجب واپس آئی تو موبائل غائب تھا۔

اس خبر کو بھی پڑھیں؛ کویتی وفد کا بیگ چرانے والا افسر معطل
پولیس کے مطابق موبائل چوری کا واقعہ ہوٹل میں سفارت کاروں کی آپس میں ایک تقریب کے دوران پیش آیا لہذا سی سی ٹی وی سے تلاش کرنے کی کوشش کی تاہم ہوٹل کے ہال میں کیمرے نہیں تھے اب ہوٹل انتظامیہ کو شامل تفتیش کرکے معلومات لی جارہی ہیں جب کہ موبائل فون کا آئی ایم ای آئی نمبر سے ٹریس کرنے کی کوشش جاری ہے۔

واضح رہے اس سے قبل اسلام آباد میں ہی ایک اجلاس کے دوران کویتی وفد کے سربراہ کا بیگ چرانے پر افسر کو معطل کیا گیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |