پاکستان کو شکست دینا بہت بڑا چیلنج ہے کولن منرو
آسٹریلیا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی نمبر ون ٹیم نے بہت اچھی کارکردگی دکھائی، کولن منرو
یواے ای کی کنڈیشنز میں پاکستان کو شکست دینا بہت بڑا چیلنج ہے۔
نیوزی لینڈ کے جارح مزاج بلے باز کولن منرو کا کہنا ہے کہ یواے ای کی کنڈیشنز میں پاکستان کو شکست دینا بہت بڑا چیلنج ہے، آسٹریلیا کے خلاف جس طرح ٹی ٹوئنٹی نمبر ون ٹیم نے پرفارم کیا، اس کو دیکھ کر اندازہ کیا جاسکتا ہےکہ ہمیں کتنی محنت کرنا پڑے گی۔
ایک انٹرویو میں منرو نے کہا کہ شارجہ میں افغان لیگ کے میچز کھیلنے کا تجربہ ضرور ہے لیکن ابوظہبی کی وکٹ ذرا مختلف ہے، پہلی دفعہ اپنے ملک کی جانب سے یواے ای میں کھیلنے کا موقع مل رہا ہے، نیوزی لینڈ ٹیم کے اکثر کھلاڑی کافی دیر سے کھیل سے دور ہیں، تاہم جو لیگز کھیل کر پہنچے ہیں، ان کی فارم کا ضرور فائدہ ملے گا۔
اوپننگ بلے باز نے کہا کہ سرفراز الیون اس فارمیٹ میں لگاتار 10 ٹی ٹوئنٹی سیریز جیت چکی ہے، وہ بڑے اعتماد کے ساتھ ان کنڈیشنز میں کھیل رہے ہیں، تاہم ہم ایک اچھے مقابلے کے لیے تیار ہیں، کورے اینڈرسن سمرسیٹ کاونٹی کھیل کر آرہے ہیں،ان کی موجودگی سے دوسرے پلیئرز کے اعتماد میں اضافہ ہوگا اور ایک سیریز سب کو دیکھنے کو ملے گی۔