ورلڈ ٹی 20 سری لنکا میں میچز بارش سے متاثرہونے کا امکان
ایونٹ کے میچز ستمبر، اکتوبر میں ہونے ہیں۔
ISLAMABAD:
سری لنکا میں آئی سی سی ورلڈ ٹوئنٹی 20 بارش سے متاثر ہونے کا امکان ہے، ایونٹ کے میچز ستمبر، اکتوبر میں ہونے ہیں، آئی لینڈرز اکتوبر میں صرف 9دن انٹرنیشنل کرکٹ کھیلتے اور اس میں سے 6 بارش کی نذر ہوجاتے ہیں، جب اس مسئلے کی جانب انٹرنیشنل کونسل کی توجہ دلائی گئی تو ایک آفیشل نے کہا کہ یہ ہمارے لیے بھی تشویش کا باعث ہے مگر موسم پر ہمارا کنٹرول نہیں،ٹی20 ورلڈ کپ کا ابتدائی مرحلہ ستمبر میں ہی مکمل جبکہ اکتوبر میں صرف ایک ہفتے میچز ہوں گے۔
دریں اثنا انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ٹوئنٹی 20 ورلڈ کپ میں اپنے اسپانسرشپ کے تحفظ کیلیے کاپی رائٹ انٹیگریٹی انٹرنیشنل کے ساتھ معاہدہ کرلیا، کونسل اور سی آئی آئی نے اس سے قبل گذشتہ برس منعقد ہونے والے ون ڈے ورلڈ کپ میں بھی کمرشل حقوق کے تحفظ کیلیے ساتھ کام کیا تھا، بنگلورمیں قائم سی آئی آئی اسپورٹس کلائنٹس کو آن لائن اور آف لائن کمرشل رائٹس کے تحفظ کیلیے خدمات فراہم کرتی ہے۔