شہباز شریف این آر او کی بھیک مانگ رہے ہیں شیخ رشید

شریف برادران کے بعد آصف زرداری بھی این آر او لیں گے، وزیرریلوے

شریف برادران کے بعد آصف زرداری بھی این آر او لیں گے، وزیرریلوے

وزیرریلوے شیخ رشید کا کہنا ہے کہ شہباز شریف این آر او کی بھیک مانگ رہے ہیں اور شریف برادران کے بعد آصف زرداری بھی این آر او لیں گے۔

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر شیخ رشید کا کہنا تھا کہ این آر او کے پیچھے شہباز شریف ہیں، پورے وثوق کے ساتھ کہتا ہوں شہباز شریف کی کوشش ہے این آر او مل جائے جب کہ آصف زرداری بھی انتظار میں ہیں، شریف برادران کے بعد وہ بھی این آر او لیں گے۔


پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری اور مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کی قومی اسمبلی میں ایک ساتھ آمد سے متعلق پوچھے گئے سوال پر شیخ رشید نے کہا کہ یہ سب جیل کا میٹیریل ہے، زرداری کے رِنگ پسٹن بیٹھ گئے ہیں، ان کا انجن دھواں دے رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ فضل الرحمن نام اسلام کا لیتا ہے لیکن اس کی نظر اسلام آباد پر ہے جب کہ سیاست دان سمیت ہر شخص کا احتساب ہوگا۔

ریلوے سے متعلق وفاقی وزیر نے کہا کہ ٹرینوں کی رفتار بڑھانے پر کام شروع کردیا ہے، ہم نے تمام ڈویژنز میں وائی فائی کی سہولت مہیا کردی ہے اور لوگوں سے اپیل کرتے ہیں خانیوال اور ملتان میں وائی فائی کی سہولت کے لیے ریلوے اسٹیشن نہ آئیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم ایک سال میں محکمہ ریلوے کو خسارے سے نکالیں گے، 10 بلین کا اضافہ کریں گے جب کہ پشاور کے لوگوں کیلیے رحمان بابا ایکسپریس چلائیں گے اور گوادر سے کوئٹہ ریلوے ٹریک بچھایا جائے گا۔
Load Next Story