اپوزیشن نے اسرائیلی طیارے سے متعلق حکومتی وضاحت قبول کرلی

اسرائیلی طیارہ آنے کی خبر لغو، بے بنیاد اور من گھڑت ہے، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی


ویب ڈیسک October 30, 2018
اسرائیلی طیارہ آنے کی خبر لغو، بے بنیاد اور من گھڑت ہے، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی فوٹو:فائل

اپوزیشن نے اسرائیلی طیارے کی مبینہ آمد سے متعلق حکومتی وضاحت قبول کرلی۔

قومی اسمبلی اجلاس میں ملکی معاشی صورتحال پر بحث ہوئی۔ اس موقع پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے پاکستان میں اسرائیلی طیارے کی آمد سے متعلق افواہوں اور خبروں کی تردید کی جب کہ اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے وزیر خارجہ کی وضاحت قبول کرلی۔

یہ بھی پڑھیں: سول ایوی ایشن نے اسرائیلی طیارے کی پاکستان آمد کی تردید کردی

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ اسرائیلی طیارہ آنے کی خبر لغو، بے بنیاد اور من گھڑت ہے، اسرائیل کا کوئی طیارہ پاکستان نہیں آیا۔ شاہ محمود قریشی نے سعودی بیل آؤٹ پیکیج پر بھی بات کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب فوج بھجوانے کی کوئی تجویز زیر غور نہیں، سعودیہ نے مدد کے بدلے فوج کا تقاضا نہیں کیا، مالی امداد کیلئے کوئی شرائط نہیں رکھی گئیں۔

قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے کہا کہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے جو اسرائیل کی جہاز کی وضاحت دی ہے، ہم اسے قبول کرتے ہیں، شاہ محمود قریشی ذمہ دار شخص ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں