سابق اولمپئنزنے فیڈریشن کیخلاف مہم چلانے کا فیصلہ کرلیا

قومی کھیل کا درد رکھنے والے تمام سابق اولمپئنز سے مشاورت کرکے پی ایچ ایف کیخلاف مہم کا آغاز کیا جائے گا۔


Sports Reporter August 18, 2012
کراچی میں اجلاس کے دوران اولمپکس میں ہاکی ٹیم کی خراب کارکردگی پر اظہار تشویش (فوٹو : اے ایف پی)

سابق اولمپئنز نے اولمپک گیمز میں ہاکی ٹیم کی خراب کارکردگی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے عید کے بعد پاکستان ہاکی فیڈریشن کیخلاف مہم چلانے کا فیصلہ کرلیا۔10 سابق اولمپئنز بشمول سابق کپتان اصلاح الدین، سمیع اﷲ، رشید الحسن، ایاز محمود، قمر ابراہیم، اختر الاسلام اور قمر ضیا کی میٹنگ جمعرات کی شب کراچی میں ہوئی، اس موقع پر اولمپکس میں گرین شرٹس کی کارکردگی کا جائزہ اور ساتویں پوزیشن پر مایوسی کا اظہار کیا گیا۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ سابق اولمپئنز شہنازشیخ، شہباز احمد سینئر اور طاہر زمان ملک سے باہر جبکہ لاہور میں خالد محمود اور نوید عالم وغیرہ سے رابطے جاری ہیں ۔

قومی کھیل کا درد رکھنے والے تمام سابق اولمپئنز سے مشاورت کرکے پی ایچ ایف کیخلاف مہم کا آغاز کیا جائے گا۔ اصلاح الدین نے نمائندہ ''ایکسپریس'' سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ اولمپک گیمز میں ٹیم کی ناقص کارکردگی کے بعد اب موجودہ آفیشلز کا اپنے عہدوں پر رہنے کا جواز نہیں رہا۔ ورلڈ کپ میں 12 ویں، چیمپئنز ٹرافی اور اذلان شاہ کپ میں بھی ساتویں پوزیشن آنے کے بعد اب اولمپکس میں مایوس کن کھیل پر حکام مطمئن ہیں تاہم قوم اور سابق کھلاڑی مطمئن نہیں۔ پی ایچ ایف کو کروڑوں روپے فنڈز اور تمام وسائل ملے تاہم نتیجہ صفر رہا چنانچہ اب تبدیلی ضروری ہوگئی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں