پشاور میں پانی کے میٹر لگانے کا فیصلہ

جتنا پانی استعمال ہو گا بل بھی اتنا دینا پڑے گا


شاہ زیب خان October 30, 2018
صارفین کیلئے میٹر لگنے کی تیاریاں، فوٹو: فائل

صوبائی وزیر بلدیات شہرام خان ترکئی نے کہا ہے کہ پشاور کے عوام میں پانی کے حوالے سے شعور پیدا کرنے کیلئے پانی کے میٹر لگانا ناگزیر ہے۔

پشاور میں لوکل گورنمنٹ دفتر میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر بلدیات کا کہنا تھا کہ پانی کے میٹر لگانے کے حوالے سے تیاری کر لی گئی ہے اور پشاور ماڈل سٹی کے پلان پر عمل پیرا ہے، پہلے سو روزہ پلان میں پانی کے زیادہ استعمال روکنے کیلئے میٹر کی تنصیب کی جائی گی جس کی ابتدا پشاور سے کی جائی گی ، اس سے ہر شہری میں پانی کے استعمال کے حوالے سے شعور پیدا ہو گا اورجتنا پانی استعمال ہو گا اتنا بل ادا کرنا پڑے گا۔

وزیر بلدیات کا کہنا تھا بلدیات میں احتساب کا نظام متعارف کرایا جائے گا شہر کی تمام خالی سرکاری زمین پر تفریحی پارک قائم کئے جائیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |