دہشتگردی كیخلاف قبائل نے بہادری سے اپنا كردار ادا كیا آئی جی ایف سی بلوچستان

سیكیورٹی فورسز اپنی سر زمین كی حفاظت اور عوام كے تحفظ كیلئے كسی قربانی سے دریغ نہیں كریں گے، میجر جنرل ندیم انجم


Numainda Express October 30, 2018
سیكیورٹی فورسز اپنی سر زمین كی حفاظت اور عوام كے تحفظ كیلئے كسی قربانی سے دریغ نہیں كریں گے، میجر جنرل ندیم انجم . فوٹو : فائل

آئی جی ایف سی بلوچستان میجر جنرل ندیم انجم نے كہا ہے كہ دہشت گردی كے خلاف قبائل نے انتہائی بہادری سے اپنا مثبت كردار ادا كیا ہے۔

ژوب میں ایف سی ہیڈ كوارٹر میں قبائلی جرگے سے خطاب كر تے ہوئے آئی جی ایف سی میجر جنرل ندیم انجم نے كہا كہ ملک بنانےمیں قبائل كے بزرگوں نے جو كردار ادا كیا وہ قابل تحسین ہے، قبائل نے ہمیشہ ملک كی خاطر قربانیاں دی ہیں، گزشہ 16 سال سے دہشت گرد ی كے خلاف قبائل نے انتہائی بہادری سے اپنا مثبت كردار ادا كیا ہے۔

میجر جنرل ندیم انجم نے كہا كہ دہشت گردوں كو كسی صورت معاف نہیں كیا جائے گا، امن وامان كی بحالی كے لئے ہر ممكن اقدامات اٹھائیں گے،سیكیورٹی فورسز اپنی سر زمین كی حفاظت، عوام كے تحفظ، ان كے مسائل كے حل اور ملک كی ترقی و خو شحالی كے لئے كسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔

آئی جی ایف سی نے کہا کہ عوام ہمارا سب سے بڑا اثاثہ ہیں، سیكیورٹی ادارے سرحد كی حفاظت اور قیام امن كے ساتھ ساتھ عوام كے بنیادی مسائل كے حل پر بھی توجہ دے ر ہے ہیں، بلوچستان میں 100 اسكولز اور 90 میڈیكل سینٹرز سیكیورٹی اداروں كے زیرانتظام چل رہے ہیں جب کہ قمر الدین كاریز اور سمبازہ میں اسكولوں كا مسئلہ جلد حل ہوجائے گا، ژوب اور قلعہ سیف اللہ كے درمیان آبادی كے لئے اسكول كا قیام عمل میں لایا جا رہا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں