جسٹس عبدالقیوم کی رپورٹ مسترد نہیں کی پی سی بی

جسٹس قیوم نے فکسنگ کے حوالے سے سفارشات مرتب کرنے میں جو کام کیا اس کی قدر کرتے ہیں، پی سی بی

جسٹس قیوم نے فکسنگ کے حوالے سے سفارشات مرتب کرنے میں جو کام کیا اس کی قدر کرتے ہیں،پی سی بی۔ فوٹو: فائل

پاکستان کرکٹ بورڈ نے جسٹس عبدالقیوم کی رپورٹ مسترد کیے جانے کی خبروں کی تردید کردی۔


ایکسپریس کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے اپنی پریس ریلیز میں واضح کیا ہے کہ یہ تاثر درست نہیں کہ بورڈ نے جسٹس قیوم کی رپورٹ کو مسترد کیا ہے، جسٹس قیوم نے فکسنگ کے حوالے سے سفارشات مرتب کرنے میں جو کام کیا اس کی قدر کرتے ہیں۔

پریس ریلیز میں یہ بھی کہا گیا کہ جسٹس قیوم کی رپورٹ اس بات میں رکاوٹ نہیں کہ وسیم اکرم پاکستان کرکٹ کی بہتری کے لیے کوئی کام کریں، سابق کپتان ریٹائرمنٹ کے بعد کرکٹ کمنٹیٹر، کوچ اور مینٹور کے طور پر پوری دنیا میں عزت کما چکے ہیں جب کہ ماضی میں بھی پی سی بی کے ساتھ مختلف حیثیتوں میں کام کرتے رہے ہیں۔
Load Next Story