سعودی عرب کا ترقی پذیر ممالک کے 6 ارب ڈالر کے قرضے معاف کرنے کا فیصلہ
سعودی کابینہ نے ترقی پذیر ممالک کے قرضے معاف کرنے کے فیصلے کی توثیق کردی، عرب میڈیا
سعودی عرب نے ترقی پذیر ممالک کے 6 ارب ڈالر کے قرضے معاف کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
عرب میڈیا کے مطابق منگل کو ہونے والے وزراء پر مشتمل کابینہ کے اجلاس نے مملکت کے اس اہم فیصلے کی توثیق کردی ہے۔ فیصلے کے مطابق سعودی عرب ترقی پذیر ممالک پر واجب الادا 6 ارب ڈالر کی خطیر رقم کو معاف کردے گا۔
سعودی حکام نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اس اقدام کا مقصد اقوام متحدہ سمیت بین الاقوامی برادری کے ترقی، سیکیورٹی اور ان کے دیگر منصوبوں میں معاونت کے ساتھ ساتھ ان ممالک میں استحکام کو برقرار رکھنے کے عمل میں تعاون کرنا ہے۔
سعودی حکام نے مزید کہا کہ اس اقدام سے ظاہر ہے کہ سعودی عرب اپنے انسانی، سیاسی اور معاشی کردار کے حوالے سے ذمہ داریاں احسن انداز میں انجام دے رہا۔