لوگوں کی جسمانی حرکات کے ذریعے بنی حیرت انگیز ’برڈ آئی پینٹنگز‘

کریگ ایلن کی بنائی ہوئی انوکھی تصاویر کو دیکھ کر لوگ حیرت زدہ رہ جاتے ہیں


ویب ڈیسک October 31, 2018
کریگ ایلن لوگوں کے چلنے پھرنے یا دیگر جسمانی انداز کے ذریعے حیرت انگیز تصاویر تخلیق کرتے ہیں (فوٹو: اوڈٹی سینٹرل)

امریکی آرٹسٹ نے سخت محنت اور اچھوتے طریقے سے 'برڈ آئی پینٹنگز' تخلیق کرکے دنیا کو ورطہ حیرت میں ڈال دیا۔

[instagram-post url="https://www.instagram.com/p/Boe6JxUHZ_o/"]
امریکی ریاست الاباما کے معروف مصور کریگ ایلن اسپرے پینٹنگ کے ذریعے برڈ آئی پیٹنگ بنانے کے حوالے سے شہرت رکھتے ہیں تاہم وہ صرف اسپرے سے پینٹنگ نہیں کرتے بلکہ کسی بھی تصویر کی تشکیل کے لیے لوگوں کی اچھل کود، چلنے پھرنے یا دیگر جسمانی حرکات کو استعمال کرتے ہیں۔



[instagram-post url="https://www.instagram.com/p/BnEwLwGgw60/"]


ان کی تخلیق کردہ تصاویر انتہائی منفرد انداز سے بنی ہوتی ہیں اور یہ 'برڈ آئی ویو ' ہوتا ہے یعنی ہوا میں اڑتے ہوئے پرندے جو منظر دیکھیں یا فضا میں دوران پرواز کسی مسافر کی نگاہ زمین پر پڑنے والا منظر ہو۔



[instagram-post url="https://www.instagram.com/p/BeIq2ZdgWoe/"]

انہیں ایسی تصاویر تخلیق کرنے کا خیال الاباما کے اورنج بیچ پر واقع کثیر المنزلہ عمارت میں رہتے ہوئے آیا، وہاں سے وہ نیچے گزرتے ہوئے اور جمع ہوتے ہوئے لوگوں کو دیکھتے تھے کہ جن کے ذریعے کچھ دیر کے لیے مختلف اشکال تخلیق پاتیں تھیں۔

[instagram-post url="https://www.instagram.com/p/BpUqg6Cg4jg/"]

کریگ نے اپنے اس اچھوتے آئیڈیے کو عملی جامہ پہنانے کے لیے سفید کینوس پر اسپرے پینٹنگ کا سہارا لیا (ویڈیو دیکھیں) اور مختلف معروف شخصیات کی تصاویر بھی بنائیں۔


ان تصاویر میں مونا لیزا، ہالی ووڈ کے سب سے معروف ولن جوکر، لیجنڈ اداکارہ مارلن منرو، لیجنڈ باکسر محمد علی، مکی ماؤس اور پاپ سنگنگ کے شہنشاہ مائیک جیکسن بھی شامل ہیں۔ لوگوں میں ان کی یہ تصاویر انتہائی مقبول ہوئی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں