کھلاڑیوں کے واجبات کے لئے پی ایچ ایف کا حکومت سے رابطہ
ایشیئن چیمپئنز ٹرافی کے ڈھائی لاکھ نہیں ملے، گھر کا نظام چلانا مشکل ہو گیا، کھلاڑیوں کا مؤقف
پاکستان ہاکی فیڈریشن کے حکام نے حکومت کے ساتھ رابطہ کیا ہے جس میں ایشیائی ایونٹ کی فاتح پلیئرز کے واجبات اور ورلڈ کپ کی تیاریوں کے لئے فنڈز کے حصول کی درخواست کی گئی ہے۔
ایشین چیمپئنز ٹرافی میں کھلاڑیوں کے واجبات کے حصول کے لئے پی ایچ ایف میدان میں آ گئی، ذرائع کے مطابق فیڈریشن حکام نے حکومت کے ساتھ باقاعدہ رابطہ کیا ہے جس میں ایشیائی ایونٹ کی فاتح پلیئرز کے واجبات اور ورلڈ کپ کی تیاریوں کے لئے فنڈز کے حصول کی درخواست کی گئی ہے۔
یہ بات قابل ذکر ہے کہ ایشین چیمپئنز ٹرافی کا ٹائٹل اپنے نام کرنے کے بعد وطن واپسی پر قومی کھلاڑیوں نے "ایکسپریس" سے خصوصی بات چیت میں واجبات ادا کرنے کا مطالبہ کیا تھا، پلیئرز کے مطابق ایشیائی ایونٹ کے واجب الادا فی کھلاڑی ڈھائی لاکھ روپے ہمیں نہیں مل سکے ہیں، جس کی وجہ سے گھر کا نظام چلانا مشکل ہو گیا ہے۔
اس حوالے سے صدر فیڈریشن بریگیڈیئر(ر) خالد سجاد کھوکھر کا کہنا ہے کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ فیڈریشن کو مالی مسائل کا سامنا ہے جس کی وجہ سے ہمارے کھلاڑیوں نے واجبات کے بغیر ایشین چیمپئنز ٹرافی میں حصہ لیا اورپرکشش مراعات لینے والی غیر ملکی ٹیموں کے خلاف بہترین کھیل پیش کر کے ایونٹ کا مشترکہ ٹائٹل اپنے نام کیا، اومان میں ہونے والی ایشین چیمپئن ٹرافی میں پلیئرز کے واجبات کے حصول کے لئے ہم باقاعدہ حکومت کے ساتھ رابطے میں ہیں۔