ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کا کلین سویپ

یو اے ای کی کنڈیشنز پاکستانی ٹیم کے لیے انتہائی ساز گار ہیں۔


Editorial October 31, 2018
یو اے ای کی کنڈیشنز پاکستانی ٹیم کے لیے انتہائی ساز گار ہیں۔ فوٹو: فائل

متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں ہونے والی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں پاکستان نے مضبوط آسٹریلوی ٹیم کو کلین سوئپ کرتے ہوئے اپنی دھاک بٹھادی ۔ پاکستان نے آسٹریلیا کو پہلی بار کسی سیریز میں وائٹ واش کیا ہے۔

یہ سرفراز احمد کی قیادت میں مسلسل دسویں سیریز فتح ہے۔ پاکستان کی کرکٹ ٹیم نے گزشتہ دو سال میں بہترین کارکردگی کی بدولت خود کو عالمی رینکنگ میں نمبر ون پوزیشن کا حقدار ثابت کیا ہے حالانکہ پاکستان میں تاحال عالمی کرکٹ میچ نہیں ہورہے۔ اگر پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ بحال ہوجائے تو پاکستانی کھلاڑی ٹیسٹ کرکٹ اور ون ڈے کرکٹ میں بھی نمبر ون کی پوزیشن حاصل کرسکتے ہیں۔

آسٹریلوی کرکٹ ٹیم درحقیقت رواں سال کے اوائل سے ''بال ٹمپرنگ'' کے الزام کے باعث اپنے دو بہترین کھلاڑیوں کپتان سٹیوسمتھ اور ڈیوڈ وارنر کو کھو چکی ہے۔جس کی وجہ سے اس کی کارکردگی زوال پذیر ہوئی۔اگرچہ پاکستان نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ سیریز آسانی سے جیت لی ہے لیکن مڈل آرڈر کی ناقص کارکردگی سلیکٹرز کے لیے باعث تشویش ہونی چاہیے۔

بابر اعظم اور محمد حفیظ کے سوا کسی کی بلے باز کی پرفارمنس میں تسلسل نظر نہیں آ یا' دوسری جانب بولرز بھرپور فارم میں ہیں' آج( بدھ) شروع ہونے والی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں نیوزی لینڈ کی ٹیم اس کمزوری کا فائدہ اٹھا سکتی ہے۔ یو اے ای کی کنڈیشنز پاکستانی ٹیم کے لیے انتہائی ساز گار ہیں۔کینگروز کے خلاف سیریز میں فتح سے حاصل ہونے والے اعتماد کی بدولت کیویز کا شکار کرنے میں کوئی مشکل نہیں ہونا چاہیے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں