ایچ ای سی نے کراچی میں اسناد تصدیق کرنیکی تیاریاں مکمل کر لیں

کراچی میں قائم ایچ ای سی کاریجنل آفس میٹرک سے ماسٹرزتک تمام اسنادکی تصدیق کرے گا۔


Staff Reporter June 19, 2013
کراچی میں قائم ایچ ای سی کاریجنل آفس میٹرک سے ماسٹرزتک تمام اسنادکی تصدیق کرے گا۔ فوٹو: فائل

اعلیٰ تعلیمی کمیشن کی جانب سے بیرون ملک جانے والے طلبا کے لیے ریجنل آفس کراچی میں اسنادکی تصدیق کاکام شروع کرنے کی تمام تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔

ایچ ای سی کی جانب سے کراچی میں قائم ریجنل آفس میں روزانہ 100اسناد کی تصدیق کی جائے گی اورایک ہی روزمیں اسناد کی تصدیق کے بعد متعلقہ دستاویزات متعلقہ امیدوار کے حوالے کردی جائیں گی، کراچی میں قائم ایچ ای سی کاریجنل آفس میٹرک سے ماسٹرزتک تمام اسنادکی تصدیق کرے گا، یہ بات ریجنل ڈائریکٹرایچ ای سی زاہد حسین دھاریجونے اپنے دفتر میں اخبارنویسوں سے گفتگومیں بتائی، زاہد حسین دھاریجو نے بتایا کہ اسنادکی تصدیق کاکام یکم جولائی سے شروع کیا جائے گا، اسناد کی تصدیق کے سلسلے میں فیسوں میں کسی قسم کا اضافہ نہیں کیاگیاہے۔



فوٹوکاپی پرتصدیق کی فیس 500روپے اوراصل سندپرتصدیق کی فیس 800 روپے مقررکی گئی ہے، ریجنل ڈائریکٹرکا کہنا تھا کہ ایچ ای سی کی جانب سے کراچی میں اسناد کی تصدیق کے لیے اسلام آباد سے عملہ بلایاجارہاہے جواسناد کی تصدیق کرے گا، ایک روزمیں 100ٹوکن جاری کیے جائیں گے اور100طلبا کی اسنادکی تصدیق اسی روزکردی جائے گی۔

انھوں نے مزید بتایا کہ ایچ ای سی کی جانب سے میٹرک ،انٹر،بیچلر اور ماسٹرز تمام اسنادکی تصدیق کاکام کیاجائے گا تاہم اس کیلیے ضروری ہوگا کہ متعلقہ اسناد اصل ادارے سے تصدیق شدہ ہوں، ایچ ای سی صرف ان اسنادکو''انڈوز'' کرے گاجو متعلقہ تعلیمی بورڈزاورجامعات سے پہلے ہی تصدیق شدہ ہونگی جس کے بعدایچ ای سی کی جانب سے انھیں انڈوز کردیاجائے ، متعلقہ سند بین الاقوامی سطح پرکسی بھی پیشہ ورانہ یاتعلیمی ادارے اورملکی پیشہ ورانہ اداروں میں قابل قبول ہوگی، ریجنل ڈائریکٹر کا کہناتھاکہ ریجنل آفس کراچی میں سندھ بھرسے آنے والی اسناد کی تصدیق کی جاسکے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔