پی پی اور ن لیگ حکومت مخالف تحریک پرفی الحال تیار نہیں
اپوزیشن کی دونوں بڑی جماعتوں نے یہ فیصلہ کیوں کیا اس کی وجوہ سامنے آ گئی ہیں۔
پیپلز پارٹی اور ن لیگ حکومت مخالف تحریک پرفی الحال تیار نہیں۔
متحدہ مجلس عمل اور جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے حکومت کیخلاف اپوزیشن کی آل پارٹیز کانفرنس بلانے کااعلان کر رکھا ہے جس میں پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) دونوں نے شریک ہونے کا فیصلہ تو ضرور کیا ہے مگر نواز شریف، آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو زرداری کے شریک نہ ہونے سے اے پی سی کا رنگ پھیکا رہے گا۔
اپوزیشن کی دونوں بڑی جماعتوں نے یہ فیصلہ کیوں کیا اس کی وجوہ سامنے آ گئی ہیں جن کے مطابق پیپلز پارٹی اور ن لیگ کی قیادت نے نواز، زرداری عدم شرکت کا فیصلہ باہمی اختلافات یا دوریاں برقرار رہنے کی وجہ سے نہیں بلکہ مشاورت کیساتھ کیا ہے کیونکہ پیپلز پارٹی اور ن لیگ کے ملکر اپوزیشن کرنے میں اصل دوریاں شہباز شریف اور آصف علی زرداری کے درمیان تھیں جنھیں پیر کو قومی اسمبلی کے اجلاس میں اکٹھے ایوان میں لا کرختم کر دیا گیا ہے۔
اس موقع پر اپوزیشن لابی میں آصف علی زرداری اور شہباز شریف کی غیر رسمی ملاقات نہ صرف تعلقات میں خوشگواریت لانے کے لیے بلکہ مشاورتی نوعیت کی بھی تھی۔