ساتویں شادی کے خواہشمند شوہر کو چھٹی بیوی نے قتل کردیا 

شیخوپورہ میں اصغر 4 بیویوں، 17 بچوں کیساتھ ایک مکان میں رہ رہا تھا، چھٹی بیوی پر تشدد کرتا


Numainda Express October 31, 2018
دھمکیوں سے تنگ آکر اسے نشہ آور دوا پلائی اورسر پر گولی ماردی، زیرحراست ملزمہ بشام۔ فوٹو : فائل

تھانہ ہاؤسنگ کالونی کے الف ٹاؤن میں خاتون نے شوہر کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا پولیس نے ملزمہ کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔

اصغر عرف کالو نامی شخص نے چھ شادیاں کی تھیں دوبیویاں چند سال قبل انتقال کر گئیں تھیں، مقتول 4 بیویوں اور سترہ بچوں کیساتھ ایک ہی مکان میں رہ رہا تھا۔

ملزمہ بسام کے مطابق اسکا شوہر اکثر اسے تشدد کا نشانہ بناتا اور لڑنے جھگڑنے کے بعد ساتویں شادی کرنے کی دھمکیاں دیتا تھا ، تنگ آکر اسے مشروب میں نشہ آور دوائی ملا کر پلا دی اور سر پر گولی مار کر اسے قتل کر دیا۔پولیس مصروف تفتیش ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں