ساحلی آلودگی کا خاتمہ 10ٹن تیل سمندر سے نکال کر ٹھکانے لگا دیا

مہنگے داموں فروخت ہونے والے لوبسٹر مر گئے، مردہ مچھلیاں ساحل پر آ گئیں

حکومت کہاں ہے، ماہی گیروں کیلیے مالی معاونت کا اعلان کیا جائے، کونسلر سرفراز۔ فوٹو: فائل

مبارک ولیج پر تیل کی آلودگی صاف کرنے کیلیے جاری آپریشن تقریباً مکمل کرلیا گیا جب کہ پاکستان نیوی نے مقامی رضاکاروں کی مدد سے 10 ٹن تیل سمندر سے نکال کر محفوظ طریقے سے ٹھکانے لگا دیا۔


تیل کی صفائی کی نگرانی کرنے والے پاکستان نیوی کے کمانڈر عابد رائو نے بتایا کہ چار روز سے جاری آپریشن اب اختتامی مراحل میں داخل ہوچکا ہے 10ٹن کے قریب آلودہ تیل نکالا جاچکا ہے اب ساحل کے کنارے ریت میں دھنس جانے والے تیل کو نکالا جارہا ہے جو بدھ تک مکمل کرلیا جائے گا، مقامی آبادی جو ماہی گیروں پر مشتمل ہے سندھ حکومت اور پیپلز پارٹی کی سرد مہری سے نالاں ہے۔

مقامی ماہی گیر اور پیپلز پارٹی کے کونسلر سرفراز ہارون نے ایکسپریس سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ سندھ حکومت یا پیپلز پارٹی کی کسی اعلیٰ شخصیت اور منتخب نمائندوں نے داد رسی کیلیے مبارک ولیج کا دورہ تک نہیں کیا ماہی گیروں کے لیے مالی معاونت کا اعلان کیا جائے۔
Load Next Story