افغانستان میں فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ڈپٹی کمانڈر سمیت 25 اہلکار ہلاک

ہیلی کاپٹر کا پائلٹ خراب موسم کے باعث پہاڑ کی چوٹی کو دیکھ نہیں سکا جس کی وجہ سے حادثہ ہوا، افغان حکام


ویب ڈیسک October 31, 2018
ہیلی کاپٹر میں افغان فوج کے ڈپٹی کمانڈر سمیت اعلیٰ فوجی افسران سوار تھے۔ فوٹو : فائل

افغانستان کے صوبے فراح میں فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں ڈپٹی کمانڈر سمیت 25 اہلکار ہلاک ہوگئے۔

افغان میڈیا کے مطابق صوبے فراح میں ظفر ملٹری کور کے دو فوجی ہیلی کاپٹرز نے ایک ساتھ اُڑان بھری تھی، ایک ہیلی کاپٹر پرواز کے کچھ ہی دیر بعد تباہ ہو گیا جس کے نتیجے میں ہیلی کاپٹر میں سوار 25 افراد ہلاک ہوگئے۔

دوسری جانب صوبہ فراح کے رکن اسمبلی داد اللہ قنیح کا دعویٰ ہے کہ ہیلی کاپٹر ہرات کی ایک پہاڑی چوٹی سے ٹکرا کر تباہ ہوا، ہیلی کاپٹر کا پائلٹ خراب موسم کے باعث پہاڑ کی چوٹی کو دیکھ نہیں سکا تھا۔

افغان فوج کے ترجمان نجیب اللہ نجیبی کا ہیلی کاپٹر میں سوار تمام افراد کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ظفر ملٹری کور کے ہیلی کاپٹر میں ڈپٹی کمانڈر سمیت فوجی افسران اور فراح کونسل کے سربراہ سمیت چند اراکین بھی موجود تھے۔

ریسکیو اداروں نے امدادی کاموں کا آغاز کرتے ہوئے لاشوں کو اسپتال منتقل کیا، ہیلی کاپٹر کے تباہ ہونے کی وجوہات کا تعین کرنے کے لیے تفتیشی کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔ ہیلی کاپٹر حادثے میں دہشت گردی کے عنصر کے ملوث ہونے کے کوئی شواہد نہیں ملے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |