پریٹی زنٹا کا کرکٹ میں سٹے بازی کو قانونی قرار دینے کا مطالبہ

کرکٹ میں سٹے بازی کو قانونی قرار دئیے جانے کے بعد سرکاری خزانے کو بہت فائدہ ہوگا، اداکارہ


ویب ڈیسک October 31, 2018
سٹے بازی کو قانونی قرار دئیے جانے کے بعد سرکاری خزانے کو بہت فائدہ ہوگا، پریتی زنٹا فوٹو:فائل

بالی ووڈ کی خوبرو اداکارہ اور آئی پی ایل فرنچائز کنگز الیون پنجاب کی شریک بانی پریتی زنٹا کا کہنا ہے کہ میچ فکسنگ سے بچنے کے لیے سٹے بازی کو قانونی قراردیا جانا چاہیے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بی سی سی آئی کی گورننگ کونسل کی میٹنگ کے دوران اداکارہ پریتی زنٹا نے انڈین پریمئر لیگ میں میچ فکسنگ سے بچنے کے لیے سٹے بازی کو قانونی قرار دینے کی تجویز دی ہے۔ اداکارہ نے کہا یہ سننے میں ناگوار محسوس ہوگا لیکن سٹے بازی کو قانونی کردینا چاہیے اس سے آئی پی ایل کے دوران میچ فکسنگ جیسے سائیڈ ایفیکٹس اپنے آپ ختم ہوجائیں گے۔

اداکارہ نے کہا سٹے بازی کو قانونی قرار دئیے جانے کے بعد سرکاری خزانے کو بہت فائدہ ہوگا جس کا استعمال ملک کی ترقی اور انفراسٹرکچر کو بہتر بنانے کے لیے ہوگا، سٹے بازی غیر قانونی ہونے کی وجہ سے یہ پیسہ غیر قانونی ہتھیاروں اورمنشیات کے کاروبار میں استعمال ہوتا ہے۔

واضح رہے کہ پریتی زنٹا نے 2008 میں فلموں سے بریک لے کرآئی پی ایل کے بزنس، ڈیل میکنگ اور چینج دی گیم کو سمجھنے کے لیے ہارورڈ بزنس اسکول سے کورس کیا تھا تاہم اب ایک بار پھر پریتی زنٹا فلم ''بھیا جی سپر ہٹ'' کے ذریعے بالی ووڈ میں واپس انٹری دے رہی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں