
ایکسپریس نیوز کے مطابق آسیہ مسیح کی رہائی کے بعد ملک بھر میں سیکیورٹی ہائی الرٹ ہے جب کہ محکمہ داخلہ پنجاب نے صوبے بھر میں دفعہ 144 کے نفاذ کا اعلان کر دیا جس کا نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔
محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے جاری کردہ نوٹی فکیشن کے مطابق دفعہ 144 میں 31 اکتوبر سے 10 نومبر تک جاری رہے گی جس کے تحت تمام عوامی اجتماعات اور 5 سے زائد افراد کے جمع ہونے پر پابندی ہوگی، اس دوران اسلحہ کی نمائش اور لاوڈ اسپیکر کے استعمال پر بھی پابندی ہوگی۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔