
اینٹی نارکوٹکس فورس راولپنڈی نے منشیات سمگلروں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے گاڑی کے خفیہ خانوں میں چھپائی گئی 35 کلو گرام افیون اور 96 کلو گرام چرس برآمد کرلی۔
اینٹی نارکوٹکس فورس نے ترنول کے قریب پشاور سے آنے والی گاڑی پر چھاپہ مارا اور ناصر خان، محمد رفیق، علی شان، ملک نوید نامی سمگلر کو گرفتار کرکے ان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔