
قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے شہباز شریف نے پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے این آر او پر لعنت بھیجی اور بجلی کی قیمتوں کے معاملے پر وزیر اطلاعات فواد چوہدری کو مناظرے کا چیلنج بھی دیا۔
یہ بھی پڑھیں: این آر او پر لعنت بھیجتا ہوں، شہباز شریف
ایوان میں اظہار خیال کرتے کرتے شہباز شریف کی زبان پھسل گئی اور وہ تحریک انصاف پر تنقید کے دوران غلطی سے کہہ بیٹھے کہ ہم پیپلز پارٹی کو ملک کا یہ خوبصورت پروگرام تباہ کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔ پھر فورا ہی انہیں غلطی کا احساس ہوا تو انہوں نے معذرت کی، لیکن ان کی اس حرکت پر سارا ایوان قہقہوں سے گونج اٹھا ۔ اسپیکر اسد قیصر سمیت تمام ارکان اسمبلی کھلکھلا کر ہنس پڑے اور زوردار انداز میں کافی دیر تک ڈیسک بجاتے رہے۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔