عثمان قادر نے آسٹریلیا میں اپنی عمدہ بولنگ کی دھاک بٹھا دی

عثمان قادر آسٹریلیا کی نمائندگی حاصل کرنے والے دوسرے پاکستانی نژاد کھلاڑی ہیں۔


Sports Desk October 31, 2018
عثمان قادر آسٹریلیا کی نمائندگی حاصل کرنے والے دوسرے پاکستانی نژاد کھلاڑی ہیں۔

گگلی ماسٹر عبدالقادر کے بیٹے عثمان قادر نے آسٹریلیا میں اپنی عمدہ بولنگ کی دھاک بٹھا دی۔

کینبرا میں آسٹریلوی پرائم منسٹر الیون اور جنوبی افریقہ کے درمیان ہونے والے واحد ٹور میچ میں عثمان قادر نے 10 اوورز میں صرف 28 رنز دے کر تین کھلاڑیوں کا شکار کیا، لیگ سپنر نے پریٹوریس، این گیڈی کو آؤٹ کرنے کے ساتھ اپنے بہترین دوست عمران طاہر کو بی ایل بی ڈبلیو کیا۔ عثمان قادر کی عمدہ بولنگ کی وجہ سے جنوبی افریقہ کی ٹیم صرف 173 رنز پر ہمت ہار گئی ۔



یاد رہے عثمان قادر پاکستان کرکٹ میں مواقع نہ ملنے پر2016 میں آسٹریلیا منتقل ہوگئے تھے، انہوں نے سڈنی میں گریڈ کرکٹ کھیلی اور ایڈیلیڈ میں کلب مقابلوں میں بھی حصہ لیتے رہے، لیگ سپنر نے سڈنی میں صرف 6 میچوں میں 36 وکٹیں حاصل کر کے موجودہ کوچ جسٹن لینگر اور سابق فاسٹ بولر جیف لاسن کی توجہ حاصل کرلی، فواد احمد کے بعد عثمان قادر یہ اعزاز حاصل کرنے والے دوسرے پاکستانی نژاد کھلاڑی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |