اداکارہ میرا کو بغیر میک اپ سیلفی شیئر کرنا مہنگا پڑگیا
آپ کیوں اپنی عمر چھپارہی ہیں جب کہ آپ کا چہرہ ساری حقیقت بیان کررہا ہے، صارفین کی میرا پر تنقید
نامور پاکستانی اداکارہ میرا کو سوشل میڈیا پر بغیر میک اپ سیلفی شیئر کرنا مہنگا پڑگیا۔
اپنی گلابی انگریزی اوردیگر اداکاراؤں کے بارے میں تنقیدی تبصروں کے لیے مشہور اداکارہ میرا خود ہی تنقید کا نشانہ بن گئیں۔ اداکارہ میرا نے گزشتہ روز میک اپ آرٹسٹ عدنان انصاری کے ساتھ اپنی بغیر میک اپ تصویر انسٹاگرام پر شیئر کی۔ تاہم سوشل میڈیا صارفین نے اداکارہ کو بغیر میک اپ تصویر شیئر کرنے پر شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے انہیں ادھیڑ عمری کا طعنہ دے ڈالا۔
[instagram-post url="https://www.instagram.com/p/BpkfRp0ll7G/"]
ایک صارف نے لکھا میرا بہت زیادہ ادھیڑ عمر لگ رہی ہے جب کہ کچھ صارفین نے میرا کی عمر کا اندازہ لگاتے ہوئے کہا کہ میرا 50 سال کی لگ رہی ہیں۔
ایک اور صارف نے میرا کو عمر چھپانے پر تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا میں میرا کو اپنی نوجوانی کے دور سے دیکھ رہاہوں لہٰذا آپ کیوں اپنی عمر چھپارہی ہیں جب کہ آپ کا چہرہ ساری حقیقت بیان کررہا ہے۔ کچھ صارفین نے میرا کی تعریف بھی کی اور انہیں خوبصورت قرار دیا۔