ہاکی ورلڈ کپ کے لیے 26 کھلاڑیوں کی فہرست تیار
سینئر کھلاڑیوں راشد محمود اور شفقت رسول کو بھی کیمپ کے لیے بلایا گیا ہے
ہاکی ورلڈ کپ کے لئے پاکستانی ٹیم کا کیمپ دو نومبر سے لاہور میں لگانے کا اعلان کردیا اور اس کے لیے پی ایچ ایف نے 26 کھلاڑیوں کو مدعو کرلیا۔ ۔
ایشین چیمینز ٹرافی کی تیاری کے لئے مدعو کئے گئے کھلاڑیوں میں عمران بٹ، مظہر عباس، امجد علی ،عرفان سئنیر،راشد محمود، علیم بلال، شکیل عماد بٹ،مبشر علی،تصور عباس،رضوان سینئیر،توثیق ارشد،علی شان،عمر بھٹہ،ابوبکر، شفقت رسول، اظفر یعقوب، ارسلان قادر، اعجاز احمد،عرفان جونئیر،محمد زبیر، رضوان جونئیر، محمد دلبر، عتیق ارشد، فیصل قادر، عاطف مشتاق اور سارن بن قمر شامل ہیں۔ کھلاڑی نیشنل ہاکی اسٹیڈیم لاہور میں یکم نومبر کو رپورٹ کریں گے۔
ایشیائی ایونٹ کے لئے قومی اسکواڈ کا حصہ نہ بننے والے سینئر کھلاڑیوں راشد محمود اور شفقت رسول کو بھی مدعو کیا گیا ہے، یہ دونوں لیگ مصروفیات کی وجہ سے ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی کی ٹیم میں شامل نہیں تھے۔
واضح رہے کہ ورلڈ کپ 28 نومبر سے بھارتی شہر بھونیشور میں کھیلا جائے گا جس میں مجموعی طور پر 16 ٹیمیں شریک ہوں گی۔