
اپنے ایک انٹرویو میں بسمہ معروف نے کہا ہے کہ آپریشن کے بعد فٹنس اور صحت پر بھرپور توجہ دے رہی ہوں، جویریہ ودود باصلاحیت ہیں، ورلڈ ٹی ٹونٹی کے دوران ہمیں مثبت ذہن کے ساتھ کرکٹ کھیلنا ہوگی، آسٹریلیا کے خلاف کوالالمپور میں کھیلی جانے والی سیریز میں سامنے آنے والی غلطیوں پر قابو پانا ہوگا، میرے خیال میں ہمیں بےخوف کرکٹ کھیلنے کی ضرورت ہے، کسی بھی خاص میچ پر بہت زیادہ توجہ دینے سے دباؤ بڑھ جاتا ہے، ہمیں نیچرل کھیل پیش کرنے پر توجہ دینا چاہئے۔
بسمہ معروف نے کہا کہ آسٹریلیا کے خلاف سیریزمیں عمائمہ سہیل نے بڑی مثبت کرکٹ کھیلی، پاکستان کا اسپن اٹیک بھی ویسٹ انڈیز کی کنڈیشنز کا بھرپور فائدہ اٹھا سکتا ہے۔
سرجری کے بعد قومی ٹیم میں واپس آنے والی اسٹار پلیئر نے فوری طورپر ٹیم کی کمان سنبھالنے کی بجائے آسٹریلیا کے خلاف ملائیشیا میں کھیلی جانے والی سیریز کے دوران قیادت کرنے والی جویریہ ودود کے حق میں دستبردار ہونے کا فیصلہ کیا تھا۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔