ٹی ٹوئنٹی سیریز عبدالرزاق نے نیوزی لینڈ کو آسٹریلیا سے اچھی ٹیم قرار دے دیا
ٹی 20 سیریز میں کم اسکور کے میچز ہوئے تو پھر کیوی ٹیم فیورٹ ہوگی، سابق آل راؤنڈر
کرکٹرعبدالرزاق کا کہنا ہے آسٹریلیا کی نسبت نیوزی لینڈ کی ٹیم کا کمبی نیشن زیادہ اچھا ہے اور اگر پاکستان کے خلاف ٹی 20 سیریز میں کم اسکور کے میچز ہوئے تو پھر کیوی ٹیم فیورٹ ہوگی۔
ایکسپریس نیوز سے بات کرتے ہوے معروف آل راؤنڈر نے کہا کہ یواے ای میں کھیلنے کے باوجود پاکستان کے لیے کیوزی کے خلاف ٹی 20 سیریز آسان نہیں ہوگی، کامیابی کے لئے سخت محنت کرنا پڑے گی کیونکہ نیوزی لینڈ کی ٹیم بیٹنگ اور بولنگ کے ساتھ فیلڈنگ بھی بہت زبردست ہے۔ کولن منرو اور کورے اینڈرسن جیسے جارح مزاج بلے باز ہیں جو کسی بھی وقت میچ کا نقشہ پلٹ سکتے ہیں۔
مکی آرتھر کے کپتان سے اختلافات اور سلیکشن سمیت کرکٹ کمیٹی کے چئیرمین محسن خان کی تقرری سے متعلق عبدالرزاق نے کہا کہ کوچ کا کام اچھی پلاننگ کرنا ہے جس سے میدان میں رزلٹ اچھا آئے، وہ دستیاب پلیئرز کو اعتماد دے، ان کی کارکردگی کو نکھارنے پر دھیان دے، اگر کوچ اپنے کام سے ہٹ کر دوسرے معاملات میں دخل اندازی کرے گا تو اس سے پرابلم ہوں گے۔
رزاق کے بعد کوئی اور رزاق جیسا ابھی تک تیار نہ ہو سکنے کے سوال اور ٹیم انتظامیہ کی پلاننگ پر انہوں نے کہا کہ آل راونڈرز بننے کا سب میں ٹیلنٹ ہے مگر جس طرح فہیم اشرف اور دوسرے نوجوانوں کے ساتھ رویہ رکھا جاتا ہے وہ ٹھیک نہیں، ایک میچ کھلا کر فہیم اشرف کو باہر بیٹھا دیا گیا۔ اس قسم کے فیصلوں سے کرکٹر کی حوصلہ شکنی ہوتی ہے۔ میری خوش نصیبی تھی کہ میرے ساتھ وسیم، وقار، انضمام، راشد لطیف اور معین خان جیسے لوگ تھے جن کی سرپرستی اور حوصلہ افزائی سے پرفارمنس میں نکھار آیا۔ پلیئرز کو اعتماد دیں، فی الحال جو طریقہ نظر آرہا ہے ، اس سے اچھا آل روانڈر بننا مشکل ہے۔
عبدالرزاق نے کہا ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنا شوق تھا جو پورا ہورہا ہے۔ اب تک آٹھ میچز کھیل چکا ہوں۔ قومی ٹیم میں واپسی کا ارادہ نہیں۔ ٹی ٹین کرکٹ کے لئے منتخب نہیں ہوسکا۔ میری فٹنس زبردست ہے، کھیل کر انجوائے کررہا ہوں اب خواہش ہے کہ پی ایس ایل میں کھیلوں، اگر کسی ٹیم نے شامل نہ کیا تو پھر ہوسکتا ہے کہ یہ میرا آخری سیزن ہو،اس کے بعد کوچنگ میں آجاؤں گا۔