
محکمہ داخلہ سندھ نے ملک میں سیکیورٹی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے صوبے میں دفعہ 144 نافذ کردی جس کا نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے جب کہ سندھ بھر میں 10 روز کے لیے موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی گئی۔
محکمہ داخلہ سندھ سے جاری کردہ نوٹی فکیشن کے مطابق صوبے بھر میں جلسے جلوسوں اور ریلیوں پر 10 روز کے لیے پابندی ہوگی، 4 سے زائد افراد کے اجتماع پر بھی 10 روز کے لیے پابندی عائد کی گئی جب کہ سندھ میں اسلحہ لے کر چلنے کے اجازت نامے 10 روز کے لیے منسوخ کردیے گئے۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔