نیب کا نیو اسلام آباد ایئرپورٹ پر چھاپہ ریکارڈ قبضے میں لے لیا

نیب کی چھ رکنی ٹیم نے ایئرپورٹ حکام سے کافی دیر تک تفتیش بھی کی


ویب ڈیسک October 31, 2018
نیب کی چھ رکنی ٹیم نے ایئرپورٹ حکام سے کافی دیر تک تفتیش بھی کی فوٹو:فائل

قومی احتساب بیورو (نیب) کی ٹیم نے کرپشن کی اطلاع پر نیو اسلام آباد ایئرپورٹ پر چھاپہ مارکر تمام ریکارڈ قبضے میں لے لیا۔

نیو اسلام آباد ایئرپورٹ کی تعمیر میں مبینہ گھپلوں کے انکشاف پر نیب ٹیم نے نیو اسلام آباد ائرپورٹ پر چھاپہ مارا اور تمام ضروری ریکارڈ قبضے میں لے لیا۔ نیب کی چھ رکنی ٹیم نے کافی دیر تک نیو اسلام آباد ایئرپورٹ پر موجود رہی اور ایئرپورٹ حکام سے تفتیش بھی کی۔ نیب ٹیم موبائل جیمرز گاڑی بھی اپنے ہمراہ لائی تھی جس کی وجہ سے ہوائی اڈے کے ملازمین اور افسران کے موبائل کام نہ کرسکے۔

یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد ایئرپورٹ کی تعمیر میں اربوں روپے کے گھپلے کا انکشاف

واضح رہے کہ نیو اسلام آباد ایئرپورٹ ملک کا سب سے بڑا ہوائی اڈا ہے جس کا افتتاح یکم مئی 2018 کو وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کیا تھا۔ اس ایئرپورٹ کی لاگت میں مبینہ طور پر کئی گنا اضافہ اور کرپشن کا انکشاف ہوا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں