کراچی میں رکشا ڈرائیور کے اکاؤنٹ سے ساڑھے 8 ارب کی ٹرانزکشن

رکشا ڈرائیور کا اکاونٹ عمار خان نامی شخص استعمال کرتا رہا۔


ویب ڈیسک October 31, 2018
رکشا ڈرائیور کا اکاونٹ عمار خان نامی شخص استعمال کرتا رہا۔

کراچی کے رکشا ڈرائیور کے اکاؤنٹس سے مجموعی طور پر ساڑھے 8 ارب روپے کی ٹرانزکشن ہوئی ہے۔

پاکستان کی تاریخ میں بے نامی اکاؤنٹس کی اب تک کی سب سے بڑی ٹرانزیکشن کا انکشاف ہوا ہے، کراچی کے رکشا والے کے اکاؤنٹس سے مجموعی طور پر ساڑھے 8 ارب روپے کی ٹرانزیکشن ہوئی، زور طلب خان کے نام سے سالارانٹر پرائزز کے ذریعے کاروبار کیا گیا، سالار انٹرپرائزز اور سالار مائننگ کے ذریعے کم از کم 5 بینکس سے ٹرانزیکشن ہوئی۔

ذرائع ایف بی آر کے مطابق رکشا ڈرائیور کا اکاؤنٹ عمار خان نامی شخص استعمال کرتا رہا ہے، بینک اکاؤنٹس کراچی اور بونیر کے مختلف بینکوں میں کھولے گئے، ایک نجی بینک کی برانچ سے 4 ارب 60 کروڑ روپے اور دوسری سے 3 ارب 60 کروڑ کی ٹرانزیکشن ہوئی۔

ایف بی آر نے زور طلب خان کو نوٹس بھجوادیا جس میں ٹیکس چھپانے اور منی لانڈرنگ کے الزامات کے جواب طلب کرلیے جب کہ زور طلب خان کا بینک اکاؤنٹ استعمال کرنے والے عمار خان کو بھی جلد نوٹس روانہ کردیا جائے گا۔ دوسری جانب رکشہ ڈرائیور کا کہنا ہے وہ اس وقت بونیر میں ہوں، کراچی آنے پر رابطہ کروں گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں