نجی اسکولوں کی تنظیم کا یکم نومبرکو تدریسی عمل بند رکھنے کا اعلان

اسکولوں کی بندش آسیہ بی بی فیصلے پر ہونے والے احتجاج کے پیش نظر کیا گیا، آل پاکستان پرائیویٹ اسکولزایسوسی ایشن


ویب ڈیسک October 31, 2018
یکم نومبر کو تمام اسکولوں کی ٹرانسپورٹ بھی بند رہے گی۔ فوٹو: فائل

آل پاکستان پرائیویٹ اسکولزایسوسی ایشن نے آسیہ بی بی کیس پر ہونے والے احتجاج کے پیش نظر یکم نومبر بروز جمعرات کو پنجاب بھر میں اسکول بند رکھنے کا اعلان کردیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق آل پاکستان پرائیویٹ اسکولزایسوسی ایشن نے اعلان کرتے ہوئے کہا کہ یکم نومبر بروز جمعرات کو پنجاب بھر میں تمام نجی اسکول بند رہیں گے، اسکول بند رکھنے کا فیصلہ آسیہ بی بی فیصلے کے تناظر میں احتجاج کے پیش نظر کیا گیا ہے۔

صدر آل پاکستان پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشن کاشف مرزا نے کہا کہ نجی اسکولوں کو یکم نومبر کو ملکی سیکیورٹی صورتحال کے پیش نظر بند رکھا جا ئے گا جب کہ اس دوران تمام اسکولوں کی ٹرانسپورٹ بھی بند رہے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |