اب فرش اور دیوار کو ٹچ اسکرین میں بدلنا بہت آسان

آل اِن ون پورٹیبل پروجیکٹر کسی بھی ہموار سطح پر ٹچ پوائنٹس بنا کر اسےٹچ اسکرین میں تبدیل کردیتا ہے


ویب ڈیسک November 01, 2018
پپی کیوب کسی بھی سطح کو ٹچ اسکرین میں تبدیل کرسکتا ہے۔ فوٹو: بشکریہ نیو اٹلس

اگر آپ سمجھتے ہیں کہ ٹچ اسکرین صرف ٹیبلٹ اور اسمارٹ فون تک ہی محدود ہے تو اس خیال کو بدل لیجئے کیونکہ چینی کمپنی نے ایک آلہ تیار کیا ہے جو کسی بھی ہموار سطح کو ٹچ اسکرین میں تبدیل کردیتا ہے۔

اسے پپی کیوب کا نام دیا گیا ہے جو دیوار یا فرش پر ظاہر کرنے والی کسی بھی تصویر کے 10 مختلف پوائنٹس کو ٹچ اسکرین میں تبدیل کردیتا ہے۔ تقریباً ڈیڑھ کلوگرام وزنی پپی کیوب پروجیکٹر لیزر کے ذریعے کسی بھی سطح پر تصویر دکھاتا ہے۔ اس پر فرش کو چھوکر بچےاپنی پسندیدہ ایپس چلاسکتے ہیِں، ویڈیو دیکھ سکتے ہیں ۔ اس کے علاوہ اساتذہ پڑھاتے وقت بلیک بورڈ یا وائٹ بورڈ کو بھی ٹچ اسکرین بناسکتے ہیں۔



اس حیرت انگیز پروجیکٹر میں ایم اسٹار کواڈ کور پروسیسر ہے جو بہترین انداز میں ویڈیو ڈیکوڈنگ کرتا ہے ۔ اس میں 4 جی بی ریم اور 32 جی بی اسٹوریج ہے۔ لیکن اس کی خاص بات 0.3 انچ ڈی ایل پی لیزر ڈسپے ہے جو انتہائی شفاف لینس سے تصویر نشر کرتا ہے۔



پپی کیوب ہموار سطح پر فل ایچ ڈی، ٹو کے اور فورکے ویڈیو دکھاتا ہے۔ مناسب روشنی اور کنٹراسٹ کی وجہ سے ئی 100 فیصد این ٹی ایس سی رنگوں کو ظاہر کرتا ہے۔ اسکرین کو 100 انچ تک بڑھا کر لمبا کیا جاسکتا ہے۔ فوکس اور رنگوں کی تصحیح کے علاوہ روشنی میں کمی اور بیشی کے آپشن بھی موجود ہیں۔


پپی کیوب میں نصب 5000 ایم اے ایچ بیٹری ایک مرتبہ چارج ہونے پر 150 منٹ کے لیے قابلِ عمل ہے ۔ اس کے ساتھ دو عدد اسپیکرز بھی ہیں۔ تاہم اس کی قیمت 1500 ڈالر ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں