داعش سے تعلق کے شبے میں پاکستانی شہری اسپین سے بے دخل

اسپین سے ملک بدر کیے گئے پاکستانی شہری افضال احمد کا تعلق گجرات کے علاقے کھاریاں سے ہے


Numainda Express October 31, 2018
اسلام آباد ایئر پورٹ پہنچنے پر ایف آئی اے نے افضال احمد کو حراست میں لے لیا . فوٹو : فائل

اسپین نے داعش سے تعلق کے شبے میں پاکستانی شہری کو ملک بدر کردیا۔

ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق اسپین سے ملک بدر کیے گئے پاکستانی شہری افضال احمد کا تعلق گجرات کے علاقے کھاریاں سے ہے، جسے داعش سے تعلق کے الزام میں یکم جولائی 2016 کو دو بھائیوں سمیت اسپین میں گرفتار کیا گیا تھا۔

تینوں بھائیوں پر اسپین میں دہشت گرد کارروائیوں میں ملوث ہونے اور داعش سے مبینہ تعلق کا الزام تھا جس پر انہیں دو سال تک قید میں رکھا گیا اور بعد ازاں 29 جولائی کو رہا کیا گیا، جس کے بعد اسپین کی پولیس نے افضال احمد کو دوبارہ گرفتار کیا اور ڈی پورٹ کردیا۔

اسلام آباد ایئر پورٹ پہنچنے پر ایف آئی اے نے افضال احمد کو حراست میں لے لیا، جس سے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |