پابندی کا شکار احمد شہزاد کی پی سی بی کو آئندہ ’محتاط‘ رہنے کی یقین دہانی
پی سی بی کی جانب سے اسکینڈلز ماسٹر کو جرمانہ کئے جانے کا امکان
ڈوپ ٹیسٹ مثبت آنے کے باعث پابندی کا شکار کرکٹر احمد شہزاد نے پی سی بی کو آئندہ محتاط رہنے کی یقین دہانی کرادی۔
کرکٹر احمد شہزاد پی سی بی لیگل کمیٹی کے سامنے پیش ہوگئے۔ اوپنر 25 اکتوبر کو جمع کرائے گئے شوکاز کے جواب میں لیگل ٹیم کے سوالات کا تسلی بخش جواب دینے میں ناکام رہے۔
ذرائع کے مطابق سیلفی بوائے نے اپنی غلطی پر معذرت کی اور آئندہ محتاط رہنے کی یقین دہانی بھی کرائی۔ جس کے بعد اب کرکٹر کی سزا کو چار ماہ سے زیادہ نہیں بڑھایا جائے گا تاہم اسکینڈلز ماسٹر کو جرمانہ کئے جانے کا امکان ہے۔
واضح رہے کہ احمد شہزاد کی پابندی چند روز میں ختم ہورہی ہے جس کے بعد وہ سوئی گیس ٹیم کی طرف سے ٹرافی کے میچز میں کھیل سکتے ہیں۔