نوازشریف نے وزیرقانون زاہدحامد کی وزارت کاقلمدان تبدیل کرنیکی رخواست قبول کرلی

زاہد حامد کو وزارت نجکاری بحال کر کے وزیر نجکاری مقررکیاجائے گا۔

زاہد حامد کو وزارت نجکاری بحال کر کے وزیر نجکاری مقررکیاجائے گا۔ فوٹو:فائل

وفاقی وزیر قانون زاہد حامد نے وزیراعظم محمد نوازشریف سے اپنی وزارت کا قلمدان تبدیل کرنیکی درخواست کردی ہے ۔


جسے معقول تصور کرتے ہوئے وزیراعظم نے قبول کرلیا ہے اور اب انہیں وزارت نجکاری بحال کر کے وزیر نجکاری مقررکیاجائے گا۔ تفصیلات کے مطابق منگل کی شام وزیرقانون زاہد حامد نے اپنی وزارت کا قلمدان تبدیل کرنے کی درخواست کرتے ہوئے کہاکہ میرے خلاف سپریم کورٹ میں ایک کیس دائرکیاگیا ہے۔ مجھے پرویزمشرف دور میں وزیرقانون بنایاگیاتھا۔ اسی وقت این آر او بنا تھا اور 3نومبر2007ء کی ایمرجنسی پلس بھی لگائی گئی تھی۔ اب چونکہ سابق صدر پرویزمشرف کیخلاف آرٹیکل 6کے تحت کارروائی کا معاملہ زیرسماعت ہے۔
Load Next Story