وزارت داخلہ کے ملک بھر میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کرنے کے احکامات

شاہراؤں کو کسی صورت بند نہ ہونے دیا جائے، حکم نامہ


ویب ڈیسک October 31, 2018
شاہراؤں کو کسی صورت بند نہ ہونے دیا جائے، حکم نامہ ۔ فوٹو : فائل

آسیہ بی بی کیس کے فیصلے کے بعد احتجاجی مظاہروں کے باعث وزارت داخلہ نے ملک بھر میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کرنے کے احکامات جاری کردیئے ہیں۔

وزارت داخلہ میں مظاہرین سے نمٹنے کے لئے اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا جس میں چیف کمشنر، ایس ایس پی آپریشنز، ڈی آئی جی سیکیورٹی اور دیگر اداروں کے حکام نے شرکت کی۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں ملک بھر میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کر نے کے احکامات جاری کر دیئے گئے۔

یہ بھی پڑھیں :آسیہ بی بی کیس کا فیصلہ آئین اور قانون کے مطابق ہے ، وزیراعظم

وزارت داخلہ نے وفاق کی طرف سے صوبائی حکومتوں کو راستے کھلوانے کے احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ شاہراؤں کو کسی صورت بند نہ ہونے دیا جائے اور حساس مقامات کی سیکیورٹی بڑھائی جائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں