گورنرعشرت العبادکو اسکاؤٹس کا اعلیٰ ترین ایوارڈ سلور کیمبل دیدیا گیا

سندھ کے دیگر اسکاؤٹ لیڈرز کو بھی سلور کیمل اور سلور پام ایوارڈ حاصل کرنے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں،عشرت العباد.

سندھ کے دیگر اسکاؤٹ لیڈرز کو بھی سلور کیمل اور سلور پام ایوارڈ حاصل کرنے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں،عشرت العباد۔۔ فوٹو: فائل

گورنر ہاؤس میں اسکاؤٹ کی تقریب میں پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار اسکاؤٹس کا اعلیٰ ترین ایوارڈ سلور کیمبل گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان کو دیا گیا۔

انھیں یہ ایوارڈ صدر مملکت اور چیف اسکاؤٹ پاکستان آصف علی زرداری نے گورنر سندھ کی نمایاں خدمات پردیا، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر سندھ نے کہا کہ آج میرے لیے بڑے اعزاز اور خوشی کی بات ہے کہ بحیثیت گورنر اور چیف اسکاؤ ٹ سندھ مجھے اسکاؤٹنگ کا اعلیٰ ترین ایوارڈ سلور کیمبل دیا گیا جس کیلیے میں صدرِمملکت و چیف اسکاؤٹ پاکستان اور پاکستان بوائے اسکاؤٹس ایسوسی ایشن کا دل کی گہرائیوں سے شکر گزار ہوں، میں سندھ کے دیگر اسکاؤٹ لیڈرز کو بھی سلور کیمل اور سلور پام ایوارڈ حاصل کرنے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں،


میں ان اسکاؤٹس لیڈرز کو بھی مبارکباد پیش کرتا ہوں جنھیں ان کی خدمات پر دیگر ایوارڈز دیے گئے، انھوں نے کہا کہ اسکاؤٹنگ نوجوانوں کو با کردار اور مفید بنانے میں موثر کردار ادا کرتی ہے، اس کے ذریعے ہم قابل ِ فخر شہری مہیا کر رہے ہیں، اگر ہم اپنے نوجوانوں کے خیالات کو پاکیزہ بنا کر انہیں گفتار اور کردار کا غازی بنانا چاہتے ہیں تو ہمیں اسکاؤٹ تحریک کو عام کرنا ہو گا۔

 
Load Next Story